صحتمقبول ترین

صرف ایک ہفتے میں 5 کلو وزن اس طریقے سے کم کریں

کیا آپ بھی موٹاپے سے پریشان ہیں۔ موٹاپے کو کم کرنا جان جوکھوں کا کام ہے، بعض اوقات کڑی ورزش اور سخت ڈائٹنگ بھی کام نہیں آتی اور آپ ڈیئٹنگ چند دن سے زیادہ نہیں کرسکتے۔ لیکن اب آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

تاہم اب ماہرین نے کھیرے سے صرف ایک ہفتے میں 5 کلوگرام وزن کم کرنے کا طریقہ بتا دیا ہے۔  یہ طریقہ انتہائی سادہ ہے کہ آپ کو جب بھی بھوک لگے آپ کو صرف کھیرا ہی کھانا ہے۔ باقی کوئی چیز استعمال نہیں کرنی۔ اس سے ایک ہفتے میں 5کلوگرام تک وزن کم کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین نے اس طریقے سے متعلق لوگوں کو متنبہ بھی کیا ہے کہ یہ طریقہ زیادہ سے زیادہ 15دن تک استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ان دنوں میں آپ کا وزن ممکنہ طور پر7 کلوگرام تک کم ہو جائے گا، لیکن اگر آپ اس طریقے کو طویل عرصے کے لیے استعمال کریں گے تو آپ کو سنگین طبی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوگا۔

15 دن بعد آپ کو ڈائٹ کے دیگر طریقوں کی طرف جانا ہو گا تاکہ آپ کے جسم کو ضروری غذائی اجزاء بھی ملیں اور آپ کا وزن بھی دوبارہ نہ بڑھے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ کھیرے میں وہ تمام غذائی اجزاءکسی نہ کسی حد تک پائے جاتے ہیں جو دیگر سبزیوں، پھلوں اور گوشت وغیرہ میں پائے جاتے ہیں، تاہم اس میں کیلوریز بہت کم ہوتی ہیں اور چکنائی بھی انتہائی کم پائی جاتی ہے۔

چنانچہ 2 ہفتے تک صرف کھیرے کا استعمال درست ہو سکتا ہے مگر اس سے زیادہ وقت کے لیے اس کا استعمال کرنا نقصان دہ ہو گا۔

متعلقہ مضامین

Close
Close