دنیا

مسافر رن وے پر جہاز کے نیچے آ کر ہلاک

شیئر کیجئے

ماسکو: روسی دارالحکومت ماسکو کے ایئر پورٹ پر پرواز بھرتے ہوئے جہاز کے ساتھ ٹکرا کر 25 سالہ شخص جاں بحق ہو گیا ہے۔

یہ 25 سالہ شخص اسپین سے فلائٹ لے کر روس کے شہر ماسکو پہنچا تھا جہاں سے اس نے اپنی اگلی فلائٹ لیتے ہوئے آرمینیا جانا تھا۔ تاہم وہ مسافر طیارے 737 کے اڑان بھرتے ہوئے طیارے کے ساتھ ٹکرا گیا جس کے باعث اسے شدید چوٹیں آئیں اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تاہم ایئر پورٹ حکام کی جانب سے تاحال اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

روسی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ اس شخص کو پولیس اہلکار اگلی فلائٹ کیلئے بورڈنگ گیٹ پر لے جارہے تھے اور عین اس موقع پر بس پر بیٹھنے کی بجائے دوسری جانب چل دیا اور اتنی دیر میں وہ شخص اڑان بھرتے ہوئے طیارے کے ساتھ رن وے پر ٹکرا گیا۔ حادثے کے بعد کچھ دیر کیلئے رن وے کو بند کردیا گیا تھا۔

یہ واقعہ ایئرپورٹ پر منگل کے روز شام آٹھ بجے پیش آیا۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close