اہم ترینپاکستان

نیب کا ملزم کو ہتھکڑیاں پہنانا غیر شرعی قرار

شیئر کیجئے

اسلام آباد: اسلامی نظریاتی کونسل نے نیب اور عمومی مقدمات کے ملزمان کو ماسوائے تشدد کے خطرے کے ہتھکڑیاں لگانا غیر شرعی قرار دیتے ہوئے نیب قوانین کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد میں اسلامی نظریاتی کونسل کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نیب اور دیگر عمومی مقدمات میں ملزمان کو ماسوائے تشدد کے خدشہ کے ہتھکڑیاں لگانے کو غیر شرعی قرار دے دیا گیا۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ یہ سفارش بعض پروفیسرز کو ہتھکڑیاں لگانے اور ایک ریٹائرڈ بریگیڈیئر کی خودکشی کے بعد کی گئی ہے۔

ڈاکٹرقبلہ ایاز نے کہا کہ اقلیتوں کے نام پر شراب کے اجازت ناموں پر اقلیتی رہنماؤں سے رائے لی جائے گی۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے یوم نسواں کے موقع پر ہونے والی فحاشی کی وجوہات جاننے کا بھی اعلان کیا گیا۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close