دنیامعلومات

نئے سال کے پہلے دن دنیا بھر میں کتنے بچوں کی پیدائش ہوئی؟

شیئر کیجئے

نیویارک: نئے سال کے پہلے روز دنیا میں 3 لاکھ 95 ہزار 72 نئے مہمان پیدا ہوئے۔

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق ایک چوتھائی کی پیدائش جنوبی ایشیاء میں ہوئی۔ پاکستان کا چوتھا نمبر رہا، یہاں15 ہزار بچوں نے آنکھ کھولی۔

سب سے زیادہ بھارت میں 69 ہزار 944 بچے پیدا ہوئے۔ 44 ہزار 940 بچوں کے ساتھ چین دوسرے نمبر پر رہا، جبکہ افریقی ملک نائیجیریا میں 25 ہزار 685 بچے دنیا میں آئے۔

پانچواں نمبر انڈونیشیا کا رہا جہاں 13 ہزار 256، جبکہ امریکا میں 11 ہزار 86 بچوں کی پیدائش ہوئی اور فہرست میں چھٹے نمبر پر رہا۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close