پاکستان

پانچ سالہ پاکستانی بچی کا بھی جعلی بینک اکاﺅنٹ پکڑا گیا

شیئر کیجئے

گجرات: لالہ موسیٰ کا نواحی گاﺅں بھدر میں آمنہ عنصرع اور وحید عنصر بھدر کا پنجاب بینک کھاریاں میں جعلی اکاﺅنٹ نکل آیا۔

روزنامہ خبریں کے مطابق لالہ موسیٰ گاﺅں بھدر میں غلام عنصر بھدر نے خبریں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میرا بیٹا وحید عنصر جو معذور ہے، نہ ہی وہ چل سکتا ہے اور نہ ہی لکھ سکتا ہے۔ اس کا 2011ء میں پنجاب بینک کھاریاں میں اکاﺅنٹ جعلی کھلا ہے۔ میرا بیٹا وحید عنصر کی اس وقت عمر 7 سال تھی اور میری بیٹی آمنہ عنصر کا بھی اکاﺅنٹ جعلی ہے۔ جب میری بیٹی کا اکاﺅنٹ کھلا تھا اس وقت میری بیٹی کی عمر 5 سال تھی اور مجھے اس وقت معلوم ہوا جب پنجاب بینک کی طرف سے 26-11-2018 کو لیٹر آیا اور جب میں پنجاب بینک کھاریاں گیا تو میں نے ان سے کہا کہ میں نے اور میرے بچوں کا کوئی اکاﺅنٹ نہیں کھولا اور جب میں نے ان کو کہا کہ میرا بیٹا معذور ہے اور میری بیٹی کی عمر اس وقت پانچ سال تھی اور میری بیٹی کے سائن انہوں نے جعلی کرکے اکاﺅنٹ کھولا ہوا ہے اور میرے معذور بیٹے کے بھی جعلی سائن کرکے اکاﺅنٹ کھولا گیا اور جب میں نے کہا کہ یہ کس نے اکاﺅنٹ کھولا ہے اور اس میں کتنے روپے ہیں، انہوں نے مجھے کوئی جواب نہیں دیا اور کہا ٹھیک ہے آپ جائیے یہ خود ہی بند ہوجائے گا۔ میری وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ پنجاب بینک کھاریاں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close