تفریح

پاک بھارت کشیدگی پر عاطف اسلم نے خاموشی توڑ دی

شیئر کیجئے

کراچی: گلوکار عاطف اسلم نے بھارتی جنگی جنون اور پاکستانی مخالفت کے باوجود طویل عرصے خاموشی کے بعد بالآخر بیان دے دیا ہے جب ان کی میوزک ویڈیوز کو بھارتی کمپنیوں نے اپنے یوٹیوب چینلز سے ہٹا دیا۔

پلوامہ واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے سبب پاکستانی فنکاروں کیلئے بھارتی کمپنیوں نے اپنے دروازے بند کر دیئے گئے تھے۔ پاکستانی فنکاروں نے نہ صرف بھارتی شدت پسندی کی بھرپور مذمت کی بلکہ پاکستان کے ساتھ وفاداری کا ثبوت دیتے ہوئے خطے کو جنگ میں جھونکنے کے بھارتی اقدام کے خلاف بیانات بھی جاری کیے تھے تاہم عاطف اسلم نے اس صورتحال پر اپنی زبان بند رکھی۔

بھارتی کمپنی ٹی سیریز سمیت دیگر میوزک کمپنیوں نے اپنے یوٹیوب چینل سے پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹا دیئے تھے جن میں عاطف اسلم کے متعدد گانے بھی شامل تھے۔ اس معاملے پر عاطف اسلم نے پہلی بار لب کشائی کی ہے اور ایک انٹرویو میں کہا کہ بھارت میں مجھے لوگوں سے بہت زیادہ پیار ملتا ہے۔ مجھے ذاتی طور پر اس کی وجہ بالکل نہیں معلوم کہ میرے گانے یوٹیوب سے کیوں ہٹائے گئے اور پھر دوبارہ انہیں کیوں اپ لوڈ کیا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گانے ہٹائے جانے پر مداحوں کی جانب سے بھارتی کمپنیوں کے میوزک چینلز سے ان سبسکرائب ہو جانا شاید شدت پسندی کا جواب ہے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close