پاکستان

پاکستان آمد پر ولی عہد محمد بن سلمان کی گاڑی عمران خان خود چلائیں گے

شیئر کیجئے

اسلام آباد: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان 16 فروری کو پاکستان دورے پر آرہے ہیں اور اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں تاہم خبر موصول ہوئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان شہزادہ محمد بن سلمان کی گاڑی خود چلائیں گے۔

نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان وزیراعظم ہاؤس میں قیام کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان کابینہ سمیت سعودی ولی عہد کا استقبال کریں گے جبکہ معزز مہمان کو ایئرپورٹ سے وزیراعظم ہاؤس لے جانے کیلئے 2 پلان تشکیل دیئے گئے ہیں جس میں ممکنہ طور پر وزیراعظم عمران خان سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی گاڑی چلائیں گے۔

دوسرے پلان کے مطابق معزز مہمان ہیلی کاپٹر کے ذریعے وزیراعظم ہاؤس روانہ ہوں گے۔

سعودی ولی عہد 4 طیاروں کے ساتھ لینڈ کریں گے۔ پاکستانی فضائی حدود میں معزز مہمان کے طیارے کو جے ایف 17 پروٹوکول حصار میں لیں گے اور پاکستان آمد پر انہیں جے ایف 17 تھنڈر سے سلامی بھی دی جائے گی۔

معزز مہمان کو وزیراعظم ہاوس آمد پر گارڈ آف آنر اور 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی جس کے بعد وزیراعظم عمران خان ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جبکہ ایوان صدر میں عشایہ دیا جائے گا۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close