پاکستان

پاکستان کا او آئی سی کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا اعلان

شیئر کیجئے

اسلام آباد: پاکستان نے او آئی سی اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے متحدہ عرب امارات کی حکومت کو لکھے گئے خط میں کہا ہے ‏کہ پاکستان او آئی سی کے 46ویں اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔ وزیر خارجہ نے کہا ‏ہے کہ او آئی سی کے اجلاس میں بھارت کو دعوت دی گئی جو تنظیم کا رکن نہیں۔ ‏بھارت پاکستان کے ساتھ تنازعات کا حل نہیں چاہتا اور حالیہ دنوں میں جارحیت کا ‏مظاہرہ بھی  کرچکا ہے۔ بھارت میں اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ نامناسب سلوک ‏کیا جاتا ہے، جبکہ معصوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر پوری دنیا کے سامنے ہیں۔

شاہ ‏محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ کو مدعو کرنے کا فیصلہ تنظیم کے رکن ممالک ‏سے مشاورت کے بغیر کیا گیا۔ پاکستان او آئی سی کا بانی رکن ہے۔ احتجاج کے طور پر ‏اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہیں۔ پاکستان چاہتا ہے کہ بھارتی وزیرخارجہ کو مدعو کرنے کا ‏فیصلہ واپس لیا جائے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے آگاہ کیا کہ او آئی سی اجلاس میں شرکت ‏نہ کرنے کا فیصلہ پاکستان کی پارلیمنٹ نے کیا ہے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close