پاکستان

اسلام آباد بند کرنے کی دھمکیوں کے پیچھے ملک کی تیز رفتار ترقی کا خوف تھا،شہباز شریف

شیئر کیجئے

وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ اسلام آباد بند کرنے کی دھمکیوں کے پیچھے ملک کی تیز رفتار ترقی کا خوف تھا۔ با شعور عوام انتشار کی سیاست سے یکسر لاتعلق رہے۔

لاہور سے جاری بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ اسلام آباد بند کرنے کی دھمکیوں کے پیچھے پاکستان کی تیز رفتار ترقی کا خوف تھا۔ دھرنا گروپ خوفزدہ ہے کہ اگریہ منصوبے مکمل ہوگئے تو ان کی ذاتی مفادات کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائے گی۔ با شعور عوام انتشار کی سیاست سے یکسر لاتعلق رہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ ملک کی ترقی  اورخوشحالی کاضامن ہے۔ سی پیک کے تحت ملک بھرمیں لگنے والے اربوں ڈالرز کے منصوبوں کی تکمیل سے ملک کی تقدیر بدلے گی۔انہوں نے کہا کہ 36 ارب ڈالرز  کی سرمایہ کاری توانائی کے منصوبوں میں کی جارہی ہے جن کی تکمیل سے عوام کو سستی بجلی ملے گی۔ انفراسٹرکچر کے منصوبوں کی تکمیل سے تجارتی ،معاشی اورسماجی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ملک سےجہالت، بے روزگاری اور مایوسی کے اندھیرے چھٹ جانے کا وقت آگیا ہے۔ توانائی منصوبوں کی تکمیل سےملک روشن ہوگا۔ قوم کو لوڈشیڈنگ کے عذاب سے نجات ملے گی۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close