پاکستان

خواجہ آصف ملک کیلئے بڑا سکیورٹی رسک ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: ترجمان تحریک انصاف فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف اپنی نشست بچاتے نظر نہیں آرہے۔ کیا کسی ملک کا وزیر خارجہ کسی اور ملک کا رہائشی اور ملازم ہوسکتا ہے؟ خواجہ صاحب ملک کیلئے بڑا سکیورٹی رسک ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں خواجہ آصف نااہلی کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چوہدری نے کہا کہ خواجہ آصف اپنی نشست بچاتے نظر نہیں آرہے۔ پاکستان کیلئے خطرناک ہے کہ اس کے وزیر خارجہ دبئی کے رہائشی اور ملازم ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ آصف ابو ظہبی نیشنل بینک کے ملازم رہے۔ مختلف ممالک میں کاروبار چلاتے رہے اور اپنے کاغذات نامزدگی میں انہوں یہ سب تفصیلات چھپائیں۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close