پاکستان

عائشہ گلالئی نے چار خواجہ سراؤں کو پارٹی ٹکٹ دینے کا اعلان کردیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف گلالئی کی سربراہ عائشہ گلالئی نے کہا ہے کہ ملک کی تینوں بڑی پارٹیوں پر قبضہ مافیہ کا راج ہے۔ پورے پاکستان کا کچرا پی ٹی آئی میں شامل ہو گیا ہے۔ انہوں پارٹی سے خواجہ سراؤں کو ٹکٹ دینے کا اعلان بھی کردیا ہے۔ 

اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف گلائی کی چیئرپرسن عائشہ گلالئی نے کہا کہ پہلے انقلاب فرانس میں آیا تھا اب پاکستان میں آئے گا۔ ملک کی تینوں بڑی پارٹیوں میں قابضہ مافیا بیٹھا ہے، اقتدار میں آ کر  ان کے خلاف جنگ کروں گی۔

چئیرمین تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عائشہ گلالئی نے کہا کہ پورے پاکستان کا کچرا پی ٹی آئی میں شامل ہو گیا ہے۔

عائشہ گلالئی نے خواجہ سراؤں کو چار پارٹی ٹکٹ دیتے ہوئے خود چھ حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان بھی کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Close
Close