پاکستان

سابق وزیراعظم کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

اسلام آباد: عام انتخابات سے قبل ہی پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے مخالفین کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ٹی آئی نے مسلم لیگ (ن) کو بلوچستان میں بڑا دھچکا دے دیا ہے۔ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ خان جمالی نے پی ٹی آئی رہنماسردار یار محمد رند سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور پارٹی میں شمولیت کے فیصلہ سے آگا ہ کیا۔

انہوں نے تمام ساتھیوں سمیت پی ٹی آئی میں شامل ہونے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ ٹیلیفونک رابطے میں یار محمد رند کی جانب سے میر ظفر اللہ خان جمالی کی خدمات کا اعتراف کیا گیا اور جلد ملاقات کرنے پر بھی اتفاق ہوا۔

سردار یار محمد رند نے چیئرمین تحریک انصاف کو اس معاملے سے آگاہ کر دیا ہے اور سابق وزیراعظم کی عمران خان سے ملاقات بھی جلد متوقع ہے۔

واضح رہے میر ظفر اللہ خان جمالی نے ختم نبوت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور مسلم لیگ (ن) سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close