پاکستان

کراچی دنیا کا تیسرا سستا ترین شہر بن گیا

عالمی درجہ بندی میں کراچی رہائش کے اعتبار سے سستے ترین شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہے، جبکہ اسلام آباد کا ساتواں نمبر ہے۔

بین الاقوامی سروے کرایا گیا جس میں رہائش اور دیگر چیزوں کی قیمتوں کو مدنظر رکھ کر یہ جانچا گیا کہ کون سا شہر مہنگا اور کون سا سستا ہے۔ مہنگے ترین شہروں کی فہرست میں ہانگ کانگ پہلے، جبکہ ٹوکیو دوسرے نمبر پر ہے۔

مہنگے ترین شہروں میں تیسرا نمبر سنگاپور، جبکہ چوتھا سیوئل کا ہے۔ اس کے علاوہ زیورچ پانچویں، جبکہ شنگھائی چھٹی پوزیشن پر ہے۔

امریکی شہر نیویارک مہنگے ترین شہروں کی اس درجہ بندی میں نویں نمبر پر رہا۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ٹاپ ٹین کی فہرست میں چین کے تین شہروں نے جگہ بنائی ہے۔ شنگھائی کے علاو بیجنگ اور شین زین کے نام بھی فہرست میں نمایاں ہیں۔

اگر سستتے شہروں کی بات کی جائے تو نمبر ون کی پوزیشن پر تیونس نے قبضہ جمایا ہے۔ جبکہ دوسرے نمبر پر تاشقند ہے۔

حیران کن طور پر کراچی کا نمبر تیسرا رہا۔ جبکہ اس درجہ بندی میں اسلام آباد ساتویں نمبر پر ہے۔

متعلقہ مضامین

Close
Close