پاکستان

رانا ثنا اللہ کو گرفتار کرلیا گیا

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ کو اے این ایف نے گرفتار کرلیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق رانا ثناءاللہ پر منشیات فروشوں سے تعلق کا الزام ہے اور ان سے معاملے پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

رانا ثناءاللہ فیصل آباد سے پارٹی اجلاس میں شریک ہونے کیلئے لاہور آرہے تھے جب انہیں تحویل میں لے لیا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناءاللہ سے رابطے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان سے آخری رابطہ ہوا تو انہوں نے کہا کہ اجلاس جاری رکھیں، میں پہنچ جاؤں گا۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close