پاکستان

آصف زرداری کا انٹرویو کیوں روکا گیا؟

شیئر کیجئے

اسلام آباد: فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آصف زرداری کا انٹرویو پیمرا رولز کے مطابق روکا گیا۔

وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ آصف زرداری کا انٹرویو تین مختلف وجوہات کے بنا پر روکا گیا۔ نیب میں زیرحراست ملزم پارلیمنٹ میں کیمروں کے ساتھ انٹرویوز نہیں دے سکتا۔ کیمرے پارلیمنٹ میں لانے کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کی اجازت ضروری ہوتی ہے۔ اسپیکر کی اجازت کے بنا کیمرہ اندر بھی نہیں لایا جاسکتا۔ آصف زرداری کا انٹرویو پیمرا رولز کے مطابق روکا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ سے باہر میڈیا سے بات چیت کیلئے جگہ مختص کی گئی ہے۔ پارلیمنٹ کے رولز کو بائی پاس کر کے انٹرویو دیا گیا۔

اس موقع پر صحافی نے سوال کیا کہ احسان اللہ احسان کا انٹرویو کیسے چل سکتا ہے؟ جس پر انہوں نے کہا کہ کیا وہ لوگ نیب کی زیر حراست تھے یا ریمانڈ پر تھے؟ کیا ان کے انٹرویو پارلیمنٹ کے اندر تین تین کیمروں کے ساتھ ہوئے؟

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close