پاکستان

نواز شریف اور آصف زرداری کے بیرون ملک دوروں پر کتنے اخراجات آئے؟

اسلام آباد: وفاقی کابینہ اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق صدر آصف زرداری کے غیر ملکی دورے کے اخراجات پر بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں بتایا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے غیر ملکی دوروں پر 1421.5 ملین روپے کے اخراجات آئے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیپلز پارٹی کے دورے حکومت میں سابق صدر آصف زرداری کے غیر ملکی دوروں پر 183.5 ملین روپے خرچ ہوئے۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ ملک اور قوم کو ان غیر ملکی دوروں سے کیا حاصل ہوا؟ سابق ادوار میں خرچ ہوئے ایک ایک پیسے کا حساب لیا جائے گا۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close