پاکستانکاروبارمقبول ترین

کتنی آمدنی پر کتنا ٹیکس؟

حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں انکم ٹیکس کی شرح میں اضافے اور نئے سلیبز متعارف کروانے کی تجویز دی ہے۔

وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے اپنی بجٹ تقریر میں بتایا کہ فنانس ایکٹ 2018 میں کم سےکم قابل ٹیکس آمدن کی حد 12 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی جس سے محصولات کی مد میں 80 ارب کا نقصان ہوا۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار افراد کے لیے قابل ٹیکس آمدن کی کم سے کم حد 6 لاکھ روپے کرنے اور غیرتنخواہ دار طبقے کےلیے قابل ٹیکس آمدن کی کم سے کم حد 4 لاکھ روپے کرنے کی تجویز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 6 لاکھ روپےسے زائد آمدن والے تنخواہ دار کے لیے 5 سے 35 فیصد کے 11 سلیبز متعارف کرانے اور غیر تنخواہ دار 4 لاکھ روپے سے زائد آمدن کے لیے 5 سے 35 فیصد ٹیکس کے 8 سلیبز متعارف کرانے کی تجویز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نان فائلر کے لیےجائیداد کی خریداری پر پابندی ختم کرنے کی تجویز ہے جس کے بعد نان فائلر 50 لاکھ روپے سے زائد کی جائیداد خرید سکیں گے۔

بشکریہ جیو نیوز

متعلقہ مضامین

Close
Close