پاکستان

کوئٹہ میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام

کوئٹہ: سکیورٹی فورسز اور حساس اداروں نے کوئٹہ شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔

ابتک نیوز نے پولیس ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ کوئٹہ کے علاقے مشرقی بائی پاس پر واقع ایک کمپاونڈ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر رات گئے کارروائی شروع کی۔ اس دوران ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

سکیورٹی فورسز نے جیسے ہی مذکورہ کمپاؤنڈ کو گھیرے میں لیا تو دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی کے اہلکاروں پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق کارروائی دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔ اطلاعات تھی کہ دہشتگرد محرم الحرام کے دوران شہر میں کسی بڑے تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close