پاکستان

پاکستان کرتار پور راہداری کھولنے کے فیصلے پر قائم

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل نے کہا ہے کہ پاکستان کرتار پور راہداری کھولنے کے فیصلے پر قائم ہے۔ کرتارپور راہداری کھولنے کا فیصلہ سکھ برادری کی خواہش پر کیا گیا، اس سے سکھ برادری کو بہت فائدہ ہوگا۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کرتارپور راہداری سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرتارپور راہداری پر پاکستان کی جانب سے تیاریاں مکمل ہیں۔ امید ہے کہ معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی جانب سے مکمل وفد بھارت جارہا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی اقلیتوں کیلئے اقدام کیا۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close