پاکستان

کرتار پور راہداری: سکھ یاتریوں کو ویزہ کس طرح جاری کیا جائے گا؟

اسلام آباد: پاکستان نے کرتار پورراہداری سے آنے والے سکھ یاتریوں کیلئے ویزہ کا سسٹم آسان بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سکھ یاتریوں کو ویزہ سات اور زیادہ سے زیادہ 10 دن میں جاری ہوگا۔

نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے مطابق حکومت نے کرتارپور راہداری سے پاکستان آنے والے سکھ زائرین کیلئے ویزہ کا سسٹم آسان کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ سیکرٹری داخلہ کی زیرصدارت کرتاپور راہداری سے سکھ زائرین کو ویزہ فراہمی سے متعلق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا۔

وزارت داخلہ نے کہا کہ ویزہ کی آسانی سکھ کمیونٹی کیلئے خیرسگالی کا اقدام ہوگا۔ سکھ زائرین کو سہولت دینے کیلئے آن لائن ویزہ سسٹم میں مذہبی سیاحت کی کیٹگری شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نادرا وزارت خارجہ جلد از جلد آن لائن سسٹم کے ذریعے سکھ زائرین کو سہولت کا طریقہ کار طے کریں گے، جبکہ وزارت خارجہ کو بیرون ملک پاکستانی مشنز کو نئی پالیسی اور طریقہ کار سے اگاہی کی ہدایت کی گئی ہے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close