پاکستانمقبول ترین

پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کا دھماکہ: پاک فوج کے میجر اور سپاہی شہید

راولپنڈی: (20 ستمبر 2019) ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے کے نیتجے میں پاک فوج کے میجر اور سپاہی شہید ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجہ میں میجر عدیل شاہد اور سپاہی فراز حسین جام شہادت نوش کرگئے۔ دھماکہ اس وقت ہوا جب پاک افغان بارڈر پر میجر عدیل شاہد اپنی ٹیم کے ہمراہ باڑ کی تنصیب کے عمل کا جائزہ لے رہے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدیل شاہد کا تعلق کراچی جبکہ تئیس سالہ سپاہی فراز حسین کا تعلق کوٹلی سے ہے۔ پاک افغان سرحد کا یہ علاقہ دہشتگردوں کی آمد و رفت کا اہم روٹ تھا۔ بارودی سرنگیں سرحد پار سے آنے والے دہشتگردوں نے نصب کیں۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close