پاکستاندلچسپ و عجیب

پاکستانیوں نے فون کالز کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

شیئر کیجئے

اسلام آباد: پاکستانیوں نے فون کالز کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ سرکاری دستاویزات میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستانی عوام نے گزشتہ تین سالوں میں 1097 ارب روپے کی رفون کالیں کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

پاکستانی قوم 22 کروڑ افراد پر مشتمل ہے جبکہ 7 کروڑ پاکستانیوں کے پاس موبائل فون موجود ہیں اور یہ شرح جنوبی ایشیاء میں سب سے زیادہ ہے۔ پاکستان میں فون کمپنیوں کی تعداد چار ہے اور چاروں کمپنیوں نے عوام کو مختلف پیکجز فراہم کررکھے ہیں۔ اس کے باوجود گزشتہ تین سالوں میں عوام نے فون کالز پر 1097 ارب روپے خرچ کیے ہیں۔

دستاویزات کے مطابق سال 2015ء میں 317.82 ارب روپے کی کالز کی گئیں جبکہ سال 2016ء میں 365.48 ارب روپے کی کالز کیں۔

سال 2017ء میں 412.28 ارب روپے کی کالز کی گئی ہیں۔ سی ایم پاک لمیٹڈ (ژونگ) نے 2015ء میں 52.93 ارب روپے پاکستانی عوام سے وصول کیے۔ 2016 ء میں 58.62 ارب روپے وصول کیے۔ جبکہ 2017ء میں 72.79 ارب روپے وصول کیے ہیں۔

ٹیلی نار پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ نے 2015ء میں 99.25 ارب، 2016ء میں 106.03 ارب روپے اور 2017ء میں 113.76 ارب روپے وصول کیے ہیں۔

پاکستان موبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ (جاز) نے 2015ء میں 110.24،  2016ء میں 141.72 ارب روپے اور 2017ء میں 163.74 ارب روپے پاکستانی عوام سے کالز کی مد میں وصول کیے ہیں۔

پاکستان ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (یوفون) نے 2015ء میں 56.39 ارب روپے، 2016ء میں 59.12 ارب روپے اور 2017ء میں 57.99 ارب روپے وصول کیے ہیں۔

موبائل فون کمپنیوں میں سے سب سے زیادہ پاکستان میں پاکستان موبائل کمیونیکیشن لمیٹڈ (جاز) نے اپنے صارفین سے 419.70 ارب روپے وصول کیے ہیں۔

گزشتہ تین سالوں میں دوسرے نمبر پر ٹیلی نار پاکستان لمیٹڈ نے صارفین سے 319.04 ارب روپے وصول کیے اور پاکستان ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (یوفون) نے گزشتہ تین سالوں کے دوران صارفین سے 173.50 ارب روپے وصول کیے۔

جبکہ سی ایم پاک لمیٹڈ (ژونگ) نے گزشتہ تین سالوں کے دوران 184.34 ارب روپے صارفین سے وصول کیے ہیں۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close