پاکستانکاروبار

پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں 126 فیصد تک اضافہ کردیا گیا

شیئر کیجئے

کراچی: پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں 126 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے۔ جنوری میں صرف پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسوں سے حکومت کو 24 ارب روپے کی آمدن ہوگی۔

دنیا نیوز کے مطابق ایک طرف سیلز ٹیکس بڑھایا کر اس کی شرح 17 فیصد کی گئی، وہیں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح بھی 126 فیصد بڑھا دی گئی۔

پیٹرول پر عائد لیوی میں 42 فیصد کا اضافے کردیا گیا ہے۔ اس طرح اب پیٹرول پر لیوی کی مد میں فی لیٹر 14 روپے وصول کیے جارہے ہیں جبکہ ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی 126 فیصد اضافے سے فی لیٹر 18 روپے تک وصول کیے جارہے ہیں۔

حکومت کو لیوی کی مد میں جنوری میں ساڑھے 10 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پر عائد کُل ٹیکس کی مد میں 24 ارب روپے وصول ہوں گے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close