پاکستاندلچسپ و عجیب

پی آئی اے نے ایئر ہوسٹس کو وزن کم کرنے کی ہدایت کردی

شیئر کیجئے

اسلام آباد: پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے فضائی میزبانوں کو وزن کم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے حکام کی جانب سے سرکلر میں کہا گیا کہ فضائی میزبان یکم فروری تک 25 پونڈ وزن کم کریں۔ مارچ میں 20، اپریل میں 15، مئی میں10، اور جون میں 5 پونڈز وزن کم کیا جائے۔ طے شدہ معیار سے زیادہ وزن والے فضائی میزبانوں کو گراؤنڈ کردیا جائے گا۔

پی آئی اے ضوابط کے مطابق 5.5 فٹ کے فضائی میزبان کا وزن 150 پونڈ سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔

دوسری جانب پی آئی اے حکام کی وزن کم کرنے کی ہدایت پر فضائی میزبانوں میں تشویش پیداہوگئی ہے۔ فضائی میزبانوں کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں 25 پونڈ وزن کم کیسے کیا جاسکتا ہے؟ فضائی میزبانوں نے فیصلہ کیا کہ اگر سرکلر واپس نہ لیا گیا تو اسے چیلنج کریں گے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close