پاکستان

مسلم لیگ (ن) بھرپور قوت کے ساتھ بطور اپوزیشن پارٹی کردار ادا کرے گی، شہباز شریف

شیئر کیجئے

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم جمہوریت کو تحفظ دینے کیلئے ایوان میں آئے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) بھرپور قوت کے ساتھ بطور اپوزیشن پارٹی کردار ادا کرے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے کہا کہ ہم 25 جولائی کے انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔ یہ تاریخ کا متنازع ترین الیکشن ہوا ہے۔ ہم دھاندلی پر ایوان کے اندر اور باہر بھرپور آواز اٹھائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) بھرپور قوت کے ساتھ بطور اپوزیشن پارٹی کردار ادا کرے گی۔ ہم دھاندلی کو نہیں جمہوریت کو تحفظ دینے ایوان میں آئے ہیں،ہم پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سیاسی کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت بکتربند میں لانے پر سخت باراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیا نواز شریف کی خدمات کا یہی صلہ ہے؟ ایسا نہ کیا جائے۔ وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہم نے ثابت کردیا کہ جمہوریت کے ساتھ ہیں۔ وزیراعظم کے انتخاب کے بعد (ن) لیگ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close