کھیل

پاکستان سپر لیگ کے فائنل کیلئے نیشنل اسٹیڈیم میں کنٹرول روم قائم

شیئر کیجئے

کراچی: پاکستان سپر لیگ کے فائنل مقابلے کیلئے نیشنل اسٹیڈیم میں کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں 8 سال بعد غیر ملکی کرکٹرز ایکشن میں دکھائی دیں گے جس کیلئے انتظامیہ کی جانب سے بھرپور انتظامات کیے گئے ہیں۔

نیشنل اسٹیڈم کے اندر اور باہر 80 کیمروں کی مدد سے نگرانی کا نظام قائم کیا گیا ہے جس کیلئے کنٹرول روم قائم کرتے ہوئے 20 ایل سی ڈیز نصب کردی گئی ہیں۔

انچارج کنٹرول روم کے مطابق کیمروں کی مدد سے اسٹیڈیم کے اندر اور باہر کی نقل و حرکت کا جائزہ لیا جائے گا اور اسٹیڈیم سے متصل سڑک پر چلنے والی گاڑیوں کے نمبر بھی کیمروں کی رینج میں ہوں گے۔

انچارج کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ نگرانی کیلئے نائٹ وژن کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں اور کیمروں کا ریکارڈ 2 ماہ تک محفوظ رکھا جاسکے گا۔

واضح رہے کہ دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان پی ایس ایل تھری کا فائنل 25 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close