کھیل

رنگ آف پاکستان میں لبرلینڈ کے ریسلر یاسین عثمانی نے تمام پہلوانوں کو چِت کردیا

شیئر کیجئے

لاہور: قذافی اسٹیڈیم لاہور میں رنگ آف پاکستان کے زیر اہتمام پروفیشنل ریسلنگ مقابلے کا انعقاد ہوا۔ مقابلے میں دنیا بھر سے مشہور ریسلرز نے حصہ لیا۔ ریسلنگ مقابلے میں لبرلینڈ کے ریسلر یاسین عثمانی اس وقت پورے سٹیڈیم کی توجہ کا مرکز بن گئے جب انہوں نے 8 ریسلرز کے ساتھ لڑائی کرکے مقابلہ اپنے نام کیا۔

اسٹیڈیم میں موجود لوگوں نے اپنی سیٹوں پر کھڑے ہو کر لبرلینڈ کے ریسلر یاسین عثمانی کو داد دی اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔

مقابلہ جیتنے کے بعد یاسین عثمانی نے لبرلینڈ کا جھنڈا لہراتے ہوئے پورے اسٹیڈیم کا چکر لگایا اور جیت کا جشن منایا۔

اسٹیڈیم میں موجود اسٹیٹ سیکرٹری لبرلینڈ ڈاکٹر طارق عباسی، قونصل جنرل پاکستان فیصل بٹ اور پریس سیکرٹری پاکستان رانا علی زوہیب نے یاسین عثمانی کو مبارکباد دی۔

اس موقع پر ڈاکٹر طارق عباسی نے کہا کہ پاکستان میں انٹرنیشنل مقابلوں کا انعقاد اس بات کی گواہی ہے کہ ملک امن اور خوشحالی کی طرف گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ لبرلینڈ کا ریسلر پاکستان کے رنگ میں کھیلا اور جیتا بھی اور جتنا پیار پاکستان سے ملا تعریف کے قابل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ لبرلینڈ ثقافت، کھیل اور امن کی ترقی کی بات کرتا ہے۔ پاکستان کے ساتھ اچھے اور مثبت تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں اور امید ہے کہ جلد پاکستان اور لبرلینڈ کے سفارتی تعلقات قائم ہوجائیں گے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close
-->