پاکستان

سرکاری دفاتر میں پلاسٹک کے استعمال پر پابندی عائد

شیئر کیجئے

پشاور: خیبرپختونخواہ میں سرکاری دفاتر میں پلاسٹک کے لفافوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی اور متبادل کے طور پر کاغذ یا کپڑے کے تھیلے استعمال کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں سرکاری دفاتر میں پلاسٹک کے لفافوں کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس کیلئے صوبائی محکمہ امداد، بحالی اور آباد کاری نے مراسلہ جاری کردیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دفاتر کے احاطے میں پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور متبادل کے طور پر کاغذ یا کپڑے کے تھیلے استعمال کیے جائیں۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close