پاکستان

سڑکوں سے اسپیڈ بریکرز کو فوری ختم کرنے کا حکم

شیئر کیجئے

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے صوبے بھر میں غیر قانونی اسپیڈ بریکرز کو فوری ختم کرکے ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے غیرقانونی اسپیڈ بیکرز کا نوٹس لیتے ہوئے تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو صوبہ بھر میں فوری طور غیر قانونی اسپیڈ بریکرز ختم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے صرف تعلیمی اداروں اور اسپتالوں کے سامنے اسپیڈ بریکرز نہ ہٹانے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹیں ختم کر کے ٹریفک روانی کو یقینی بنایا جائے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close