پاکستان

شیخ رشید کا ریلوے کے کرائے بڑھانے کا اعلان

شیئر کیجئے

راولپنڈی: وزیر ریلوے شیخ رشید نے ریلوے کے کرائے بڑھانے کا اعلان کردیا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہوگیا ہے اس لیے ریلوے کے کرائے میں اضافہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریلوے اسٹیشنز پر وائی فائی چلا رہے ہیں، جبکہ معذور افراد کی سہولت کیلئے کام شروع کردیا اور ٹریکنگ سسٹم کا آغاز بھی کر رہے ہیں۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ سیاحوں کیلئے تین نئی سفاری ٹرینیں چلائیں گے اور 23 دسمبر کو کراچی سے پشاور تک رحمان بابا ایکسپریس کا افتتاح کریں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ سرکلر ریلوے کا جائزہ لینے کراچی جارہے ہیں اور اس معاملے پر چیف جسٹس پاکستان سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔ ہم نہیں چاہتے کہ لوگوں کے گھر گرائے جائیں۔

وزیر ریلوے نے اعلان کیا کہ کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہیں کر رہے، انہیں آپشن دے رہے ہیں کہ ملازمتوں کیلئے دیئے جانے والے اشتہار کے بعد نوکری کیلئے اپلائی کریں۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close