اہم ترینپاکستانکاروبار

ڈالر کے بعد سونے کی قیمت بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

شیئر کیجئے

کراچی: ڈالر کی قیمت کے بعد اب سونے کی قیمت بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سونے کی قیمت میں فی تولہ 400 روپے اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد قیمت 72 ہزار 100 روپے پر پہنچ گئی ہے۔ جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 343 روپے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کے بعد قیمت 61 ہزار 814 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ڈالر اوپن مارکیٹ میں بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 4 روپے اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد اس کی قدر 151 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

اس کے علاوہ مہنگائی بڑھنے کا سلسلہ بھی مسلسل جاری ہے جسے روکنے میں حکومت بھی مکمل طور پر کامیاب ہوتی نظر نہیں آرہی ہے تاہم اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان مسلسل جاری رہنے کے بعد حکومت نے کمر کس لی ہے۔

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے اسٹاک ایکسچینج کے وفد سے ملاقات کی اور مارکیٹ کو سنبھالا دینے کیلئے تمام اقدامات کی منظوری دی ہے جبکہ سٹاک مارکیٹ کو سپورٹ کرنے کیلئے 20 ارب روپے کا سپورٹ فنڈ قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close