پاکستانکاروبار

سونے کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

شیئر کیجئے

کراچی: ڈالر کی قیمت میں اضافے کے سبب کراچی سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 72 ہزار 2 سو کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ڈالر کی قدر میں اضافے کے رحجان نے سونے کی مقامی قیمتوں کو تاریخ کی نئی بلندترین سطح پر پہنچادیا ہے۔ فی تولہ سونے کی قیمت یکدم 1000روپے کے اضافے سے 72 ہزار 200 روپے کی تاریخ ساز حد تک پہنچ گئی ہے۔

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں گزشتہ ایک ماہ میں فی تولہ سونے کی قیمت مجموعی طور پر 3 ہزار 50 روپے بڑھی ہے جبکہ فی 10 گرام سونے کی قیمت میں مجموعی طور پر 2 ہزار 615 روپے اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ایک ماہ کے دوران فی اونس سونے کی قیمت 15 ڈالرز کی کمی سے 1294 ڈالرز کی سطح پر آگئی ہے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close