کھیل

بھارت کا اہم ترین کھلاڑی ٹیم سے باہر ہوگیا

شیئر کیجئے

مانچسٹر: بھارت کے اہم فاسٹ باﺅلر بھوونیشور کمار پاکستان کے خلاف میچ میں ہمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کے باعث اگلے دو سے تین میچوں کیلئے ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں اور کپتان ویرات کوہلی نے بھی تصدیق کردی ہے۔

بھوونیشور کمار پاکستان کے خلاف میچ میں اپنے دوسرے اوور کی چوتھی گیند کرواتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے اور میدان سے باہر چلے گئے جس کے بعد فزیو نے ان کا معائنہ کیا اور انہیں میدان سے باہر ہی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ بھوونیشور کمار کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے اور وہ دو سے تین میچوں میں آرام کے بعد فٹ ہوجائیں گے جبکہ ان کی جگہ محمد شامی کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا جو بہترین کارکردگی دکھانے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close