کھیل

مصباح الحق کی تنخواہ مکی آرتھر سے زیادہ ہو گی یا کم ؟ پتہ چل گیا

لاہور: پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) نے سابق ٹیسٹ کپتان مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر تعینات کردیا ہے اور اس حوالے سے پریس کانفرنس کے دوران چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور مصباح الحق نے تنخواہ سے متعلق پر نہایت دلچسپ جواب دیتے ہوئے کہا کہ برابر ہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صحافیوں نے سوال و جواب کے وقفے کے دوران پوچھا کہ مصباح الحق کا معاوضہ سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے برابر، کم یازیادہ ہے؟۔ جس پر مصباح الحق نے فوری مسکراتے ہوئے رد عمل دیا کہ ”ایف بی آر“، مصباح کی بات سن کر سب ہنسنے لگے۔

صحافیوں کی جانب سے پھر اصرار کیا گیا کہ کتنی تنخواہ طے پائی ہے جس پر چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے مصباح کی طرف دیکھا اور پوچھا کہ جواب دینا چاہیں گے، آگے سے ہیڈ کوچ نے کہا کہ جی آپ جواب دیں، دیں آپ جواب۔

وسیم خان نے دوبارہ گفتگو کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جو پوزیشن ہوگی انہیں پوری عزت اور ذمہ داری ملے گی، تنخواہ خفیہ بات ہے۔

صحافیوں نے ایک مرتبہ پھر اصرا ر کیا تو وسیم نے کہا کہ ان کی تنخواہ مکی آرتھر کے برابر ہی ہے۔ یہ ہیڈ کوچ ہیں اور چیف سلیکٹر بھی، ان کی ویلیو ہے، تو ان کو کم پیسے ہم کیوں دیں گے؟

یاد رہے کہ سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر 20 ہزار ڈالرز معاوضہ لیتے تھے جو کہ تقریباً 32 لاکھ پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close