کھیل

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی پہلی پوزیشن برقرار

دبئی: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے جبکہ بیٹنگ میں بابر اعظم بد ستور نمبر ون کی پوزیشن پر برقرار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز دو ایک سے جیت لی ہے۔ سیریز کے اختتام پر آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کی ٹاپ پوزیشن برقرار ہے۔

انگلینڈ دوسرے، جنوبی افریقہ تیسرے، بھارت چوتھے اور آسٹریلیا پانچویں نمبر پر فائز ہے۔ نیوزی لینڈ، افغانستان، سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش بھی ٹاپ ٹین میں شامل ہیں۔

بیٹنگ میں پاکستان کے بابراعظم بدستور ٹی ٹوئنٹی کے عالمی نمبر ایک بیٹسمین ہیں جبکہ آسٹریلیا کے گلین میکس ویل دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کولن منرو تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے فخرزمان آٹھویں نمبر پر موجود ہیں۔

باؤلنگ میں افغان لیگ اسپنر راشد خان ٹاپ پوزیشن بر قرار رکھے ہوئے ہیں۔ پاکستان کے عماد وسیم دوسرے اور شاداب خان تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں جبکہ فہیم اشرف بھی ٹاپ ٹین میں جگہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close