اہم ترینکھیل

سری لنکا کے معروف کھلاڑی پر فکسنگ کا الزام، آئی سی سی نے بڑا قدم اٹھا لیا

شیئر کیجئے

کولمبو: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے سری لنکا کے کرکٹر دلہا را لو کوتھیکے پر کرپشن کے چارجز لگا دیئے ہیں۔

آئی سی سی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دلہارا لوکو تھیکے پر کوڈ آف کنڈکٹ کی تین شقوں کی خلاف ورزی کا الزام ہے اور انہیں 14 روز میں جواب داخل کرنا ہوگا۔ سری لنکا کے کھلاڑی پر فکسنگ، دوسروں کو اکسانے اور رپورٹ نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

چھ ماہ میں یہ دوسری مرتبہ ہے کہ جب آئی سی سی کی جانب سے 38 سالہ سابق کھلاڑی پر یہ الزام عائد کی گیا ہے۔ گزشتہ سال نومبر میں دلہارا لو کو تھیکے پر پر اسی طرح کے تین الزامات ایمریٹس کرکٹ بورڈ کی جانب سے اینٹی کرپشن کوڈ آف کنڈنٹ کی خلاف ورزی پر عائد کیے گئے تھے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close