پاکستان

تبدیلی سرکار کا پنجاب کی جیلوں میں تبدیلی لانے کا فیصلہ

شیئر کیجئے

لاہور: پنجاب کی جیلوں میں تبدیلی لانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ قیدیوں کیلئے ٹیکنیکل کورس اور اہلخانہ سے بات کیلئے پی سی او بڑھائے جائیں گے۔ حکومت نے متعلقہ افسران سے سفارشات طلب کرلیں۔

پنجاب حکومت نے پنجاب کی اکتالیس جیلوں میں ریفارمز لانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ پنجاب حکومت نے محکمہ داخلہ کو قیدیوں کو رہائی کے بعد مثبت کردار ادا کرنے کے حوالے سے تیار کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ جیلوں میں سزا کاٹنے والے ان پڑھ قیدیوں کیلئے ٹیکنیکل کورسز کی تعداد ایک سے بڑھا کر دس کردی ہے  اور قیدیوں کیلئے فیملی سے رابطہ کیلئے پی سی اوز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ جیلوں میں موجود اسپتالوں کی حالت زار بھی بہتر بنائی جائے گی جبکہ جیلوں میں انفرا سٹرکچر کی بہتری اصلاحاتی منصوبے میں شامل ہیں۔

محکمہ داخلہ حکام کے مطابق مختلف این جی اوز کے تعاون سے جیلوں میں قیدیوں کی تربیت کا پروگرام مرتب کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کی فنڈز دینے والی تنظیموں کے ساتھ دو میٹنگز بھی ہو چکی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انفراسٹرکچر بہتر بنانے کیلئے آئندہ مالی سال میں بجٹ مختص کرنے بارے بھی سفارشات مرتب کی جائیں گی۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close