ٹیکنالوجی

دنیا بھر میں انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 3.8 ارب تک جا پہنچی

شیئر کیجئے

لندن: بانڈ انٹرنیٹ ٹرینڈ لائن رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ کے صارفین کی تعداد میں ہر گزرتے دن اضافہ ہونے کے باوجود اضافے کی رفتار میں سستی آرہی ہے۔

انٹرنیٹ صارفین کی تعداد سال 2018ء میں اس سے قبل کے سال کے مقابلے میں 6 فیصد تک بڑھتے ہوئے 3.8 ارب تک پہنچ گئی ہے جو کُل عالمی آبادی کے نصف سے زیادہ ہے۔

نیٹ صارفین کا 53 فیصد ایشیاء پیسیفک میں 15 فیصد، یورپ میں 13 فیصد، افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں 10فیصد جبکہ 9 فیصد شمالی امریکا میں ہے۔

صارفین کی تعداد کے اعتبار سے 21 فیصد شرح کے ساتھ چین اول نمبر پر، 12 فیصد شرح کے ساتھ بھارت دوسرے اور 8 فیصد کے ساتھ امریکا تیسرے نمبر پر ہے۔

اس لسٹ میں ترکی کا نمبر 15واں ہے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close