ٹیکنالوجی

انٹرنیٹ پر کسی کی بھی فحش وڈیو ڈھونڈنے کیلئے متنازع ایپ بن گئی

شیئر کیجئے

انٹرنیٹ پر اپنی مرضی سے یا مرضی کے بغیر بنائی فحش ویڈیوز عام ہیں۔ اب ایک ایسی متنازع سروس متعارف کروا دی گئی ہے، جس کے ذریعے کوئی بھی شخص اپنی یا کسی اور کی تصویر کے ذریعے معلوم کر سکتا ہے کہ اس کی یا کسی دوسرے کی کوئی فحش ویڈیو انٹرنیٹ پر موجود ہے یا نہیں۔

یہ انوکھی سروس جرمنی میں مقیم ایک چینی پروگرامر نے بنائی ہے۔ مصنوعی ذہانت کی حامل یہ سروس تصویر میں چہرے کے مختلف فیچرز کو فحش فلموں کی ویب سائٹس پر موجود کروڑوں ویڈیوز کے ساتھ ملاتی ہے اور تلاش کرتی ہے کہ ان ویڈیوز میں اس تصویر والا چہرہ موجود ہے یا نہیں۔

اگر اسے کہیں ایسی ویڈیو ملتی ہے جو اس چہرے سے ہم آہنگ ہوتی ہے تو وہ ویڈیو نکال کر آپ کے سامنے رکھ دے گی۔

چینی سوشل میڈیا ویب سائٹ ’وائبو‘ پر بتایا گیا ہے کہ ”ہم اب تک اس سروس کے ذریعے ایک لاکھ سے زائد فحش فلموں کی اداکاراﺅں اور دیگر لڑکیوں کی تصاویر کے ذریعے ان کی فحش ویڈیوز تلاش کر چکے ہیں۔“ اس سروس کا بنیادی مقصد تو لوگوں کی مرضی کے خلاف پوسٹ ہونے والی فحش ویڈیوز کا تدارک کرنا ہے اور انہیں تلاش کرکے ڈیلیٹ کروانا ہے۔

تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ اسے لوگ غلط مقصد کیلئے بھی استعمال کریں گے کیونکہ اس کے ذریعے کوئی بھی مرد اپنی گرل فرینڈ یا کوئی لڑکی اپنے بوائے فرینڈ کی تصویر کے ذریعے معلوم کر سکتی ہے کہ آیا ان کی کوئی فحش ویڈیو انٹرنیٹ پر موجود ہے یا نہیں۔ اس طرح لوگوں کے راز کھل جائیں گے اور دنیا میں لاکھوں رشتے خطرے میں پڑ جائیں گے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close