ٹیکنالوجی

ہنڈا اٹلس پاکستان نے نئی ہنڈا ایکارڈ متعارف کروا دی

لاہور: ہنڈا اٹلس پاکستان نے نئی ہنڈا ایکارڈ متعارف کروا دی۔ ٹینتھ جنریشن ایکارڈ ایک پرکشش ڈیزائن کے ساتھ جدید فیچرز کی حامل ہے۔

لاہور میں ہنڈا ایکارڈ کا جدید ماڈل متعارف کروانے کیلئے پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر جنرل مینیجر سیلز عامر نذیر کا کہنا تھا کہ ایکارڈ کے تمام تر فیچرز نئی ٹیکنالوجی سے آراستہ ہیں۔ ہنڈا ایکارڈ ایک اعشاریہ پانچ ایل وی ٹیک ٹربوانجن پر مشتمل ہے ایکارڈ کا یہ ماڈل پانچ دلکش رنگوں میں مارکیٹ میں پیش کیا گیا ہے۔

جنرل مینیجر سیلز  عامر نذیر کا مزید کہنا تھا کہ ہنڈا اٹلس صارفین کے اعتماد پر پورا اترنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف کرانے میں پیش پیش ہے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close