ٹیکنالوجی

ہواوے نے پاکستان میں ہیڈکوارٹر بنانے کا اعلان کر دیا

بیجنگ: نوکریوں کے متلاشی پاکستانی نوجوانوں کیلئے چینی ٹیکنالوجی کمپنی ’’ہواوے‘‘ کی طرف سے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

ہواوے نے اپنے جنوبی ایشیاء ریجن ہیڈکوارٹر کیلئے پاکستان کا انتخاب کرلیا ہے۔ پاکستان میں ہواوے کا جنوبی ایشیائی ریجنل ہیڈکوارٹر قائم ہونے سے ملازمتوں کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔

گزشتہ روز ہواوے گروپ کے نائب صدر مارک ژیویمان نے اعلان کیا کہ ہواوے رواں سال پاکستان میں 10 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کرے گی۔ یہ اعلان انہوں نے پاکستان کے وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و ترقی مخدوم خسرو بختیار کے ساتھ ملاقات میں کیا۔

رپورٹ کے مطابق اس خطیر سرمایہ کاری سے پاکستان میں ہواوے کا ریجنل ہیڈکوارٹرز قائم کیا جائے گا اور پاکستان میں موجود کمپنی کے ٹیکنیکل اسپورٹ سنٹر کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔

مارک ژیویمان کا کہنا تھا کہ پاکستان چین اور ہواوے کیلئے ایک تژویراتی منڈی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہواوے نے اسلام آباد میں اپنا ساﺅتھ ایشیئن ریجن ہیڈکوارٹر قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہیڈکوارٹر کے قیام پر ساڑھے 5 کروڑ ڈالرز لاگت آ ئے گی اور اس کے قیام سے پاکستان کے نوجوان انجینئرز کو ملازمتوں کے مواقع میسر آئیں گے۔

پورٹ کے مطابق ہواوے کے ٹیکنیکل سپورٹ سنٹر کو وسعت دینے کے منصوبے پر ڈیڑھ کروڑ ڈالرز لاگت آئے گی، جس کے بعد یہاں بھی ملازمتوں کے نئے مواقع نکلیں گے اور اس کے ملازمین کی تعداد 600 سے بڑھ کر 800 ہوجائے گی۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close