پاکستان

اوبر اور کریم چلانے والوں کو اب ٹیکسی کا لوگو لگانا ہوگا

شیئر کیجئے

لاہور: پاکستان میں اوبر اور کریم ٹیکسی سروس میں چلنے والی گاڑیوں پر ٹیکسی کا لوگو لگانے کی ہدایات دی گئی ہیں۔

نجی ٹی وی پبلک نیوز کے مطابق سی ٹی او کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے سیکرٹری ٹرانسپورٹ کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اوبر اور کریم پر چلنے والی گاڑیوں کے فرنٹ اور بیک پر ٹیکسی لوگو آویزاں کروایا جائے۔

خط کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایسے کاروبار سے وابستہ گاڑیاں قانوناً ٹیکسی لوگو استعمال کرنے کی پابند ہیں جبکہ لوگو آویزاں کرنے سے شہریوں کو بھی آسانی ہو گی اور ٹریفک کے سیلاب میں گاڑی پہچاننے میں آسانی رہے گی۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close