ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کو ہیک کرلیا گیا

شیئر کیجئے

اسلام آباد: اسرائیل کے خفیہ ادارے نے مبینہ طور پر ایک کمپنی کی معاونت سے واٹس ایپ کو جاسوسی کرنے والے وائرس کے ذریعے ہیک کرلیا۔ صارفین کے ڈیٹا تک بھی رسائی حاصل کرلی۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ پر صرف ایک مس کال آتی ہے اور جاسوسی کا ایک جدید وائرس کا حامل سافٹ ویئر صارف کے فون میں انسٹال ہوجاتا ہے۔ صارفین کی جاسوسی کا یہ سافٹ ویئر مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ادارے نے تیار کیا ہے اور یہ صارف کے کیمرے اور مائیکر و فون تک رسائی حاصل کر لیتا ہے۔

واٹس ایپ انتظامیہ نے اپنے صارفین کو تلقین کی ہے کہ تمام صارفین ایپ کو اپ ڈیٹ کرلیں ورنہ جاسوسی کرنے والی کمپنی صارفین کے مائیکروفون اور کیمرے کے ذریعے ان کی ذاتی معلومات حاصل کر سکتی ہے۔

کمپنی نے واٹس ایپ کی نئی اپ ڈیٹ بھی نشر کردی ہے جسے پلے اسٹور سے ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

انتظامیہ کے مطابق ایپ میں موجود ایک چھوٹی سی خامی کو استعمال کر کے جاسوس ادارے نے ایک ایسا سافٹ ویئر تیار کیا ہے کہ صارف کے فون پر ایک مس کال آتی ہے اور صارف کا واٹس ایپ ہیک ہو جاتا ہے۔ ابھی تک درجنوں افراد کے واٹس ایپ میسنجرز ہیک کیے جاچکے ہیں۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close