ٹیکنالوجی

واٹس ایپ کا اَن سیووڈ چیٹ کو گوگل ڈرائیو سے ختم کرنے کا اعلان

شیئر کیجئے

کیلیفورنیا: پیغام رسانی کی مقبول ترین ایپلی کیشن واٹس ایپ نے تصدیق کی ہے کہ غیر محفوظ (اَن سیوو) ڈیٹا کو گوگل ڈرائیو سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔

واٹس ایپ اسمارٹ فونز کی سب سے اہم ایپلی کیشن تصور کی جاتی ہے جو کہ پیغام رسانی کے ساتھ ساتھ ملٹی میڈیا شیئرنگ کا آسان ذریعہ ہے۔ واٹس ایپ نے اگست میں اعلان کیا تھا کہ وہ بیک اپ ڈیٹا سے متعلق گوگل سے مل کر اہم تبدیلیاں کرنے والا ہے۔

اب واٹس ایپ نے تصدیق کی ہے کہ 12 نومبر سے ایپلی کیشن کے وہ میسجز بشمول میڈیا جو سیو نہیں کیے گئے انہیں گوگل ڈرائیو میں جگہ نہیں دی جائے گی اور سابقہ انَ سیوو میسیجز کو اسٹوریج سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔

واٹس ایپ صارفین کیلئے گوگل ڈرائیو اس وقت انتہائی کار آمد ہے اور موبائل فون ڈیوائس تبدیل ہونے کی صورت میں صارف گوگل ڈرائیو میں موجود واٹس ایپ ڈیٹا باآسانی استعمال کرسکتا ہے۔ اگر اب تک آپ نے گوگل ڈرائیو پر ڈیٹا محفوظ نہیں کیا تو اپیلی کیشن کی سیٹنگ میں جاکر چیٹ آپشن کا انتخاب کریں اور چیٹ بیک اپ آپشن پر کلک کریں۔

اس کے بعد ایک نیا صفحہ کھلے گا جس میں گوگل اکاؤنٹ سے متعلق پوچھا جائے گا اور صارف اپنی مرضی سے گوگل اکاؤنٹ کا انتخاب کرے گا۔ اس مرحلے کے بعد آخر میں صارف کو مختلف آپشنز دیئے جائیں گے جس میں سے وہ ڈیٹا کے دورانیے کے حوالے سے انتخاب کرے گا۔ مثلاً یومیہ، ہفتہ وار یا مہینے بھر کا ڈیٹا گوگل ڈرائیو میں محفوظ کیا جائے۔

صارف مرضی سے ایک آپشن کا انتخاب کرے گا جس کے بعد از خود ڈیٹا گوگل ڈرائیو میں محفوظ ہوتا رہے گا اور بیک اپ کے طور پر صارف جب چاہے اسے استعمال کرسکتا ہے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close