دلچسپ و عجیب

وہ خاتون جسے سارا دن ٹی وی دیکھنے کے 60 لاکھ روپے ملیں گے

شیئر کیجئے

لندن: ٹی وی چینلز تو اپنے ناظرین کی تعداد سے ریٹنگ حاصل کرتے اور کمائی کرتے ہی تھے، اب برطانیہ ایک خاتون کو ایسی قابل رشک نوکری مل گئی ہے جس میں وہ سارا دن ٹی وی دیکھنے کے 35 ہزار پاﺅنڈ (تقریباً 64 لاکھ روپے) لے گی۔

خلیج ٹائمز کے مطابق اس خاتون کا نام میری برکنشا ہے، جس نے ’’ناؤ ٹی وی‘‘ کا ایک مقابلہ جیتا ہے، جس میں اسے ایک سال کیلئے ’’باکس سیٹ سیبیٹیکل‘‘ دیا گیا ہے۔

میری برکنشا کو اب یہ کرنا ہوگا کہ اپنی موجودہ ملازمت سے ایک سال کی چھٹیاں لینی ہوں گی اور تمام دن ’’ناؤ ٹی وی‘‘ پر شوز دیکھنے ہوں گے۔ اس کے بدلے میں ناؤ ٹی وی اسے رقم ادا کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق جب ناؤ ٹی وی نے اس مقابلے کا اعلان کیا تو ایک ہزار سے زائد لوگوں نے اس میں شرکت کی درخواست دی، جن میں سے میری برکنشا فاتح قرار پائی۔ ناؤ ٹی وی کی انتظامیہ نے یہ اعلان اس تحقیق کے بعد کیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ ہر سات میں سے ایک برطانوی شہری چھٹی کا پورا دن ٹی وی دیکھتے ہوئے گزارتا ہے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close