کھیل

ویمن پی ایس ایل شروع کرنے کا مطالبہ

شیئر کیجئے

کراچی: پاکستان ویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ویمن پی ایس ایل شروع کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ثنا میر نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستان کی ایک حیران کن پروڈکٹ ہے۔ میں سمجھتی ہوں کہ خواتین کی پاکستان سپر لیگ متعارف کرانے کا بھی یہ مناسب ترین وقت ہے۔

انہوں نے تجویز دی کہ ابتدائی مرحلے میں پی ایس ایل کے دوران ہی خواتین کے نمائشی میچز رکھے جانا چاہیے۔ ٹاپ لیول پر ویمنز ٹیموں کا مقابلہ کرنے کیلئے ہماری لڑکیوں کو بھی اس قسم کے ایونٹ کی ضرورت ہے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close