دنیا

افغان شہریوں کی ہلاکتوں میں 39 فیصد اضافہ

شیئر کیجئے

نیویارک: افغانستان میں رواں سال کے تین ماہ کے دوران افغان شہریوں کی ہلاکتوں میں انتالیس فیصد اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں شہریوں کی اموات سے متعلق اقوام متحدہ سہ ماہی رپورٹ سامنے آ گئی۔ اقوام متحدہ نے رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان میں رواں سال کے تین ماہ کے دوران افغان فورسز کےہاتھوں افغان شہریوں کی ہلاکتیں انتالیس فیصد مزید بڑھ گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس جنوری اور مارچ تک تین سو پانچ افغان شہری ہلاک اور تین سو تین زخمی ہوگئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں یکم جنوری سے اکتیس مارچ تک پانچ سو اکیاسی شہری جان سے گئے جن میں ایک سو پچاس بچے بھی شامل ہیں جبکہ ایک ہزار ایک سوبانوے افراد زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں مجموعی طور پر شہریوں کی اموات میں کمی آئی ہے لیکن ملکی و غیر ملکی فورسز کے ہاتھوں شہریوں کی ہلاکتوں پر تشویش برقرار ہے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close