دنیا

ناجائز تعلقات اور زیادتی کے نتیجے میں ٹھہرنے والا حمل گرانے پر سخت سزائیں دینے کا فیصلہ

واشنگٹن: امریکہ کی ایک ریاست میں ناجائز تعلقات اور زیادتی کے نتیجے میں ٹھہر نے والا حمل گرانے پر سخت سزائیں دینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ بھر میں اسقاط حمل کے ممکنہ طور پر اب تک کے سخت ترین قوانین کا نفاذ ریاست آلاباما میں کیا جارہا ہے۔ سینیٹ کی جانب سے منظور کیے جانے والی دستاویز کے مطابق جنسی زیادتی یا غیر ازدواجی تعلقات کی وجہ سے ٹھہرنے والے حمل کو بھی ضائع کرنے پر سخت سزائیں دی جاسکیں گی۔

مزید برآں جنین ضائع کرنے میں مدد کرنے والے ڈاکٹر کو بھی عمر قید کی سزا سنائی جاسکتی ہے۔ یہ قانون پر ریپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے آلاباما کے گورنر کے دستخط ہونے کے بعد نافذ العمل ہوگا۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close