دنیا

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی

شیئر کیجئے

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظالم فوجیوں میں خودکشی کا رحجان بڑھنے لگا۔ ضلع کپواڑہ میں اہلکار کمار نے اپنی سروس رائفل سے خود کو ڈیوٹی کے دوران گولی مار لی۔

مقبوضہ کشمیرمیں ظالم بھارتی فورس کے اہلکار کشمیریوں پر خونی داستان لکھ لکھ تک تنگ آگئے۔ قابض فوجی مودی سرکار کی سفاک پالیسوں اور ناکافی سہولیات سے اتنے عاجز آچکے ہیں کہ دھیرے دھیرے موت کو گلے لگارہے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں پیش آیا جہاں چوبیس سالہ چھوٹو کمار نے ڈیوٹی کے دوران اپنی سروس رائفل سےخود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کردیا۔

مقبوضہ وادی میں دوہزار سات سے اب تک کشمیریوں کے کیے جانے والے مظالم سے اکتا کر چارسو بتیس بھارتی فوجی خودکشی کرچکے ہیں۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی فوجی مقبوضہ وادی میں خونی کھیل کھیل کر تھک چکے ہیں۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close