دنیا

ایران اور امریکا کےدرمیان کشیدگی

تہران: ایرانی صدر حسن روحانی نے ایک بارپھر امریکی صدر کی بات چیت کی پیشکش کو مسترد کردیا۔

ایرانی صدرحسن روحانی نے ایک بار پھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بات چیت کی پیشکش کو رد کردیا۔ حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران امریکا سے بات چیت کیلئے کبھی راضی نہیں ہوگا۔ ایران نے جوہری معاہدے سے پیچھے ہٹنے کی بھی دھمکی دے دی۔

ایرانی صدرحسن روحانی نے پارلیمان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے امریکا کے ساتھ مذاکرات سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ مذاکرات کے لیے بہت سی پیشکش ہیں، ایران کا جواب ہمیشہ نہیں میں ہوگا۔

ایرانی صدرحسن روحانی نے کہا کہ اگر امریکا ایران پر عائد پابندیاں اٹھا لے تو جوہری ڈیل کے فریقین کے ساتھ مذاکرات میں شامل ہوسکتا ہے۔ جوہری ڈیل کے دیگر فریقین کےساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

ایرانی صدر نے مزید کہا کہ جمعرات تک نتیجہ نہ نکلا تو ڈیل کی مزید شقوں پر عملدرآمد میں کمی کا اعلان کردیں گے۔

loading...

متعلقہ مضامین

Close
Close